بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

سبحان اللہ! حج کی سعادت کے موقع پر مصری حاجن کی بینائی بھی لوٹ آئی

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ( آن لائن )سعودی عرب میں رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والی ایک مصری دوشیزہ کو دہری خوشی ملی ہے۔ حج بیت اللہ کی سعادت کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔ اس سے قبل ایک ایرانی حاجی کو بھی بصارت واپس ملنے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

16 سالہ مصری دوشیزہ کے سر میں پھوڑا نکل آیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بینائی بھی چلی گئی تھی۔ سعودی عرب میں حج کے لیے آمد کے بعد اسے مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں علاج کے لیے داخل کیا گیا جہاں اس کی کھوپڑی کے آپریشن کے ذریعے رسولی کو نکال دیا گیا۔ اس طرح اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔میڈیکل انتظامیہ نے بتایا کہ مصری دوشیزہ کے سر میں موجود رسولی کی وجہ سے اس کی بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور ختم ہو گئی تھی جب کہ دائیں آنکھ کی بینائی بھی انتہائی معمولی رہ گئی تھی۔ اسے فوری طور پر طبی معائنی کے لیے اعصابی مرکزمنتقل کیا گیا جہاں اس کا انتہائی محدود مدت کے اندر علاج مکمل کرلیا گیا ہے۔شاہ عبدللہ میڈیکل کمپلیکس کی طبی ٹیم نے دماغ اور اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد غازی عبدہ کی قیادت میں سعودی دو شیزہ کے سر میں موجود رسولی کی سرجری کی۔ آپریشن سات گھنٹے جاری رہا جس کے بعد سعودی حاجن کی دونوں آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی۔سعودی عرب کی جانب سے فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے پر مصری حاجن نے مملکت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال حج سیزن میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آئے سیکڑوں عازمین حج کی مختلف بیماریوں کا سعودی عرب کے اسپتالوں میں مفت علاج کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…