منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عدن،صدارتی محافظ بریگیڈ کیمپ کے اندر جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدن (این این آئی)یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں ایوان صدر کے محافظ بریگیڈ چار کے اندر ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 30 افراد مارے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب عدن میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ جبل حدید خور مکسر اوردیگر مقامات پر جھڑپوں ہوئیں صدارتی محافظ بریگیڈ کے ہیڈکواٹرز اور اس کے اطراف میں دونوں متحارب فریقین مختلف نوعیت کا اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔میڈیکل ذرائع کے مطابق لڑائی میں 8 عام شہری ہلاک ہو گئے، یہ جھڑپیں عدن میں حکومتی فورسز اور

علاحدگی پسندوں کے درمیان جاری ہیں۔تشدد کا سلسلہ گذشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوا جب یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کی اسلام پسند حلیف جماعت پر علاحدگی پسندوں نے ساحلی شہر میں ایک فوجی پریڈ پرحملے میں معاونت کا الزام عائد کیا۔ اس حملے میں کم سے کم 36 افراد مارے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق عدن میں جاری کشیدگی پر عرب لیگ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عدن میں کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔عرب لیگ کی طرف سے عدن میں تمام متحارب فریقین سے تحمل سے کام لینے اور مصالحانہ طریقہ کار اپنانے پر زور دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…