اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

محمود عباس کے فیصلے عدلیہ ملازمین کے حقوق کا قتل عام ہیں ،فلسطینی سپریم کورٹ

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے رواں سال کے دوران عدلیہ کے حوالے سے کئے گئے بعض اعلانات اور فیصلوں پر ججوں اور عدلیہ کے ملازمین کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔فلسطینی سپریم کورٹ کے متعدد سینئر ججوں کی

طرف سے قانونی پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر عباس کے فیصلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عباس کی طرف سے عدلیہ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات ان کے حقوق کے قتل عام کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر ججوں عبداللہ غزلان، ایمان ناصرالدین، خلیل الصیاد، عدنان الشعبی، حلمی الکخن، محمد مسلم، محمد الحاج یقاسین، بولیت متری اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم بار بار عدالتی اصلاحات کی بات کرتے رہے ہیں مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، اب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے من مانی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن میں ججوں کے حقوق کی نفی کی گئی ہے۔متاثرہ ججوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے ایک نئی عبوری عدالتی کونسل تشکیل دے کر سپریم کورٹ اور عدلیہ کے حوالے سے اپنے اختیارات اور دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے۔ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے حال ہی میں اپنے ایک صدارتی حکم نامے میں 52 ججوں کو قبل از وقت ریٹائر کر دیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل تحلیل کر دی گئی اور تمام عدالتی کمیٹیاں، اپیل عدالتیں ختم کردی گئیں اور ان کی جگہ ایک نئی عبوری کونسل قائم کی گئی ہے۔ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کر دی گئی ہے۔ بظاہر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سیاس اقدام کو عدالتی اصلاحات کا نام دیا گیا ہے مگر درحقیقت ان اقدمات سے عدلیہ کے ملازمین اور جج حضرات کے بنیادی حقوق پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…