تارکین وطن کو ایک اور بڑا جھٹکا،سعودی عرب میں مزید20طرزکی اسامیاں غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار،تفصیلات جاری

5  اگست‬‮  2019

ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں تقریباً20اسامیاں غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار دیدیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پابندی تھری سٹار اور ان سے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں  اور فرنشڈ اپارٹمنٹس پر بھی لاگو ہوگی۔ کوئی بھی غیر ملکی ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں بکنگ، مارکیٹنگ، ڈپٹی مینیجر، سیلز سیکشن کا سربراہ، اسپورٹس کلب کا انچارج نہیں بن سکتا۔ یہ ساری اسامیاں سعودیوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔سعودی عرب کی بیشتر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی زندگی کے مختلف شعبوں

میں ملازمتیں کر رہے ہیں  لیکن حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ تر ملازمتیں سعودی نوجوانوں کیلیے مختص کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سعودائزیشن ملک کی قومی پالیسی بن چکی ہے اور اسی ضمن میں سیاحت کی مزید 20اسامیاں سعودیوں کیلیے مختص کر دی گئی ہیں۔اس پالیسی کے مطابق ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے استقبالیہ، ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ویٹر بھی سعودی ہی ہوں گے۔اس پابندی سے ڈرائیور، گیٹ کیپراور پورٹر مستثنیٰ ہوں گے۔2019ء کے اختتام سے پابندی شروع اور آئندہ برس 2020ء کے اختتام تک مکمل طور پر نافذ ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…