واشنگٹن /پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے آٹھ روز کے دوران تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ ملک کے جنوبی علاقے میں کیا گیا، یہ میزائل تجربہ جاپانی علاقے کے قریب سے کیا گیا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ میزائل کی پرواز کافی نیچے تھی۔ اس میزائل نے 220 کلو میٹر کا راستہ کامیابی
سے طے کیا۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائلی تجربوں کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائیل کا تجربہ سنگاپور معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نیشمالی کوریا کے میزائلی حملوں پر سخت رد عمل دکھایا تھاجس کی شمالی کوریا نے پرواہ نہیں کی اور اپنے میزائلی تجربوں کو جاری رکھا۔