پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

دہشت گردی کے معاونت کار ایران کو اربوں ڈالر سے محروم کر دیا،امریکا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عاید کر کے دہشت گردی کے معاونت کار ملک کو اربوں ڈالر کی رقم سے محروم کر دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سیکرٹری خزانہ برائے انسداد دہشت گردی و مانیٹری انٹیلی جنس سیگل منڈلکر نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران امریکا نے ایران کو اربوں ڈالر کی رقم سے محروم کیا۔

ایران کی طرف سے یہ رقم دہشت گردی کے فروغ پر صرف کی جانا تھی مگر امریکا نے ایران پرپابندیاں عاید کر کے بالواسطہ طور پر دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔منڈلکر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عالمی سرپرست ایران کی ترجیحات میں دہشت گرد اور وحشیانہ نیٹ ورک کو اربوں ڈالر کی معاونت فراہم کرنا ہے۔ ایرانی رجیم لبنانی حزب اللہ، فلسطینی تنظیم حماس اور شام کے صدر بشار الاسد کو اربوں ڈالر کی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ ایران نے اپنے شہری شام کی جنگ میں جھونکے۔ شامی قوم کے ننھے منھے بچے ایرانی پاسداران انقلاب اور اسدی فوج کی مسلط کی گئی جنگ کا ایندھن بن گئے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کے مرکزی بنک پر پابندیاں عاید کرنے کے ساتھ ایران کی بڑی آمدنی کے سامنے بند باندھ دیا گیا۔ ایرانی تیل، معدنیات، طیاروں، گاڑیوں اور دیگر مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عاید کر دی گئی۔ ایران کے 1000 ادارے، افراد اور کمپنیاں بلیک لسٹ کر کے دنیا بھر میں پھیلے ان کے مالی نیٹ ورک کو رقوم کی منتقلی اور کاروبار سے محروم کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…