اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی سروے، کتنے فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکا میں کرائے گئے سروے میں اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیدیا۔ایک امریکی یونی ورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 51 فیصد ووٹروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے تاہم 49 فیصد ووٹروں کی رائے اس کے برعکس تھی۔سروے میں شامل 59 فیصد خواتین اور 41 فیصد مردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افریقن امریکنز پر ان کی

تنقید کے پیچھے کوئی نسل پرستانہ حکمت عملی نہیں ہے بلکہ ایک تقریب میں انہیں خود نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے سیاہ فاموں کی اکثریت والے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہہ کر مخاطب کیا تھا اور وہاں سے منتخب رکن عالی جاہ کمنگز کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیا تھا۔اس بیان پر اسپیکر ایوان نمائندگان سمیت کئی رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی ہے۔چند روز قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی اراکین پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں واپس اپنے وطن لوٹ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…