اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مسجد نبوی میں حجاج کرام کی خدمت پر7720 افراد پر مشتمل عملہ مامور

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)مسجد حرام اور مشاعر مقدسہ کی طرح مسجد نبوی میں بھی حجاج کرام کی خدمت کے لیے بڑی افرادی قوت تیار کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین پریزی ڈنسی کی طرف سے رواں سال مسجد نبوی میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے 7720 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والے عازمین حج کی خدمت پر نہ صرف مرد حضرات پرمشتمل خدام موجود ہیں بلکہ خواتین حاجیوں کے لیے خواتین مامور کی گئی ہیں۔مسجد نبوی میں تعینات عملہ کئی طرح کیفرائض انجام دے رہا ہے۔ ان میں انجینئرنگ ، تکنیکی

امور کے ماہرین، ثقافتی،ابلاغی، سماجی امور میں رہ نمائی فراہم کرنے والے افراد کیساتھ مانیٹرنگ، نمازیوں کی رضاکارانہ رہ نمائی اور مناسک اور عبادت کے باریمیں انتظامی اور شرعی رہ نمائی فراہم کرنے کے لیے بھی عملہ تعینات ہے۔مسجد نبوی اور اس کے بیرونی احاطوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مسجد کے قالینوں کی دیکھ بحال، زائرین کو زمزم اور کھجوروں کی فراہمی، صفائی کے لیے تیارکردہ آلات کو تیار حالت میں رکھنا، معمر اورمعذور زائرین کی مدد اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری کا شرف حاصل کرنے والے مسلمانوں کی دینی رہ نمائی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…