تہران /ریاض(این این آئی )امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کیبعد سعودی عرب نے چین کو متبادل کے طورپر تیل کی درآمد کا وعدہ پورا کردیا۔دوسری جانب امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے بعد ایرانی تیل کی درآمدات سنہ 2010ء کے بعد کم ترین سطح پرآ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندیوں کے بعد سعودی عرب نے چین کو تیل کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ سعودیہ نے بیجنگ کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردیا ہے اور اس وقت چین سعودی عرب سے یومیہ ایک ملین بیرل کے قریب تیل خرید رہا ہے۔ چین کی جانب سے سعودی عرب سے
تیل کی خریداری کا یک نیا ریکارڈ ہے۔چینی کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ بیجنگ ایشیائی ملکوں میں سعودیہ عرب کا خام تیل خریدنیوالا سب سے بڑاملک بن گیا۔ پچھلے ماہ چین نے 7 لاکھ 72 ہزار میٹر ٹن تیل سعودی عرب سے خرید کیا جو کہ ایک اعشاریہ 89 ملین بیرل کے برابر ہے۔جون میں چین کی جانب سے سعودی عرب کی تیل کی خریداری کے حجم میں 64 فی صد اضافہ ہوا جب کہ سنہ 2010ء کے بعد چین کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری کم ترین سطح پرآ گئی ہے۔ ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کے بعد چین نے انگولا اور روس سے بھی تیل کی خریداری بڑھا دی ہے۔