پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج سے ریٹائرڈ مسلمان کیپٹن کو بھارتیوں نے کیوں قتل کر دیا ؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند ہندؤوں کے ایک ہجوم نے بھارتی فوج سے ریٹائرڈ ایک مسلمان کیپٹن کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مسلمان کیپٹن کے قتل کا واقعہ اترپردیش کے ضلع امیتی میں پیش آیا۔ایس ایس پی دیارام نے بتایا کہ 64 سالہ کیپٹن (ر) امان اللہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر تھے جب انتہاپسند ہندوؤں کے ایک ہجوم نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ کے سر پر گہری چوٹ لگنے سے وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے تھے۔اس ضمن میں امان اللہ کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد اور والدہ دونوں گھر میں موجود تھے جب ان پر حملہ ہوا۔پولیس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ امان اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ 15 ستمبر 2018 کو امریکا کے آزاد ذرائع نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی اور پرتشدد واقعات سمیت ریاستی سطح پر قانون سازی، گاؤ رکشک بل، غیر سرکاری تنظیموں کو حاصل آزادی پر قدغن بھارتی ریاست کے بنیادی نظریے ’سیکولرزم‘ کو مسخ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندوتوا باقاعدہ سیاسی طاقت کے روپ میں ابھر رہی ہے اور یہ طاقت گزشتہ چند دہائیوں سے بھارتی سیکولرزم کی جڑ کو کھوکھلا کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کا تصور خام خیال بن چکا ہے۔20 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات کے پھیلنے کا بڑا سبب سوشل میڈیا ہے، جہاں جذبات کو بھڑکانے کے لیے بھرپور کام ہو رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بی جے پی کی کامیابی کے بعد مذہبی آزادی کے حوالے سے مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا تھا۔سی آر ایس کی رپورٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی کے باعث امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں دراڈ پیدا ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…