اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فیملی کی انڈونیشیا کے ہوٹل میں چوری،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)ہوٹلوں کے کمروں سے شیمپو کی بوتل اور صابن جیسی چھوٹی چیزوں کا چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں، لیکن ایک بھارتی فیملی نے تو حد ہی کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کے ایک ہوٹل سے جاتے ہوئے بھارتی خاندان نے ہیئر ڈرائر، ڈیکوریشن کے سامان سمیت دیگر الیکٹرونک اشیاء اور ہینگرز چوری کرلیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

بالی کے ہوٹل اسٹاف نے جب ایک بھارتی خاندان کا سامان چیک کیا تو سب حیران رہ گئے۔اسٹاف نے پولیس کو بلانے کی دھمکی دی تو بھارتی خاتون نے منت سماجت شروع کردی اور کہا کہ ہم جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔جواب میں ہوٹل منیجر کا کہنا تھا کہ بات پیسے کی نہیں ہے، آپ کے پاس بہت پیسا ہے لیکن یہ بات عزت کی ہے۔ویڈیو میں ہوٹل اسٹاف اس بھارتی فیملی کی حرکت پر سخت غصے میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…