اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مستقبل کے افغانستان کو دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے، طالبان

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوران افغان طالبان نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ افغانستان کو مستقبل میں دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی اس سرزمین کو کسی اور ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں طالبان کے ترجمان نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کو افغانستان کو ایک محفوظ پناہ گاہ بناتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی تیاری کے لیے استعمال

نہیں کرنے دیں گے۔واضح رہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ نائن الیون حملوں کے بعد امریکا نے افغانستان میں بمباری کا آغاز کیا تاکہ وہاں پناہ لیے ہوئے القاعدہ کے جنگجوؤں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اب 18 برس سے بھی زائد عرصہ گزرنے کے بعد امریکا کی یہ خواہش ہے کہ اس سرزمین کو مستقبل میں امریکا پر حملوں کی تیاری کے لیے استعمال نہ کیا جائے اور یہی چیز طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مرکزی موضوع بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…