منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

عراق میں ایرانی القدس ملیشیا کے مالیاتی نیٹ ورک میں اہم تبدیلیاں

datetime 28  جولائی  2019 |

تہران (این این آئی)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندر پار عسکری کارروائیوں کی ذمہ دارفیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق میں تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک غیرمعمولی تبدیلیاں شروع کردیں یہ تبدیلیاں مالیاتی نیٹ ورک کے علاوہ مقامات مقدسہ کی تعمیر

ومرمت کی ذمہ دار کمیٹی کی قیادت میں بھی کی گئیں۔جنرل قاسم کی طرف سے فیلق القدس یں کی جانے والی تبدیلیوں کا مقصد عراق میں ایرانی اثرو نفوذ میں اضافہ کرنا ہے۔ ایران فیلق القدس کو امریکا کی طرف سے عاید کی جانے والی پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے استعمال کررہاہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کی ماتحت نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے دو سینئر پاسداران انقلاب افسران کوفیلق القدس میں تعینات کیاہے ۔ دونوں کا تعلق جنوبی ایران کے ضلع کرمان سے ہے۔نئی تبدیلیوں کے ضمن میں کرمان کے سابق میئر محمد جلال مآب کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ انہیں عراق میں مقامات مقدسہ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار کمیٹی کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے سابق ڈائریکٹرحسن بْلارک کو عراق میں تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک میں معاون خصوصی اور مشیر مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عراق میں ایرانی اثرو نفوذ سنہ 2003ء میں اس وقت شروع ہوا جب امریکا نے سابق صدر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ امریکا کی عراق پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران ایران کو عراق میں مداخلت کا موقع مل گیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق کے مقدس مقامات کی دیکھ بحال کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی براہ راست فیلق القدس اور ایرانی سپریم لیڈر کو جواب دہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…