اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی کا جنازہ، عرب سربراہان کا خراج عقیدت

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کے متوفی صدر الباجی قائد السبسی کی نمازِ جنازہ مسجد انس بن مالک میں ادا کرنے کے بعد انہیں الجلاز قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،دارالحکومت تیونس سِٹی کی سڑکوں پر جنازے کے روٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر

دارالحکومت کی سڑکیں عوام سے بھری ہوئی تھیں۔السبسی کے جنازے میں کئی عالمی سربراہان نے شرکت کی جن میں فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں اور فلسطینی صدر محمود عباس شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس کے عبوری صدر محمد الناصر نے اپنے تعزیتی خطاب میں کہا کہ الباجی قائد السبسی نے ریاست میں بڑی ذمے داریاں سنبھالیں اور اپنے پیچھے انمٹ نقوش چھوڑ گئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئر کے دوران وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے علاوہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کا منصب بھی سنبھالا۔الناصر کے مطابق السبسی نے انقلاب کے بعد حکمرانی سنبھال کر پہلے پہلے جمہوری صدارتی انتخابات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ عبوری صدر نے جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی اور ملک میں استحکام لانے میں کامیابی پر السبسی کو سراہا اور انہیں قومی وفاق کا انجینئر قرار دیا۔بعد ازاں حاضرین نے مرحوم صدر کی رحلت کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس موقع پر الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد السبسی کی وفات تیونس اور عرب دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مستقبل میں تیونس کے عوام کے لیے مزید ترقی اور بہبود کی تنماؤں کا اظہار کیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے تعزیتی خطاب میں کہا کہ عرب اور اسلامی دنیا السبسی سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تیونس کے عوام بورقیبہ اور السبسی کے فکری ورثے کی حفاظت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…