منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان کا دعویٰ مسترد،پاکستان کی خفیہ ایجنسی  کواسامہ کی ایبٹ آباد موجودگی  کا علم تھا؟امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹرکا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)  امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈویڈ پیٹریاس نے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔باراک اوبامہ کے دور حکومت میں سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے ڈیوڈ پٹریاس نے کہا کہ

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) القاعدہ کمانڈراسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لا علم تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق  نیویارک میں ایک تقریب کے دوران سابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے آپریشن کا بھی نہیں پتہ تھا اور وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ اسامہ پاکستان میں روپوش ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چینل فوکس نیوز کو ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا سرا دیا تھا۔اس بیان سے قبل پاکستانی حکومت کہتی رہی ہے کہ وہ  القاعدہ رہنما کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے مکمل لا علم تھی۔ڈیوڈ پیٹریاس 6 ستمبر 2011 کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے اور اس عہدے سے 9 نومبر 2012 کو مستعفی ہوئے۔سی آئی اے نے جب ایبٹ آباد آپریشن کیا اس وقت لیون پینٹا ایجنسی کی سربراہی کر رہے تھے اور اس کے بعد امریکی صدر نے لیون پینٹا کو وزیردفاع بنا دیا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈویڈ پیٹریاس نے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔باراک اوبامہ کے دور حکومت میں سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے ڈیوڈ پٹریاس نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) القاعدہ کمانڈراسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لا علم تھی۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…