منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

امریکی ملکہ حسن کو حجاب کے خلاف ٹوئٹ مہنگا پڑ گیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں حجاب اور سیاہ فاموں کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر 20 سالہ خوبرو حسینہ کیتھی زو سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔امریکا میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کرکے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی 20 سالہ کیتھی زو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ

تنظیم مس ورلڈ امریکا نے ان سے رابطہ کرکے مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔کیتھی زو نے اپنے پیغام کے ساتھ ای میل بھی منسلک کی جس میں ’مس ورلڈ امریکا‘ نامی تنظیم نے کیتھی زو کے ٹویٹس کو نامناسب، ناشائستہ اور بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اقلیتیوں کی توہین اور نازیبا کلمات پر آپ سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے اس لیے آپ سوشل میڈیا پر اس اعزاز سے منسلک تمام پوسٹوں کو حذف کردیں۔حسینہ مشی گن کی جانب سے کیے گئے نفرت آمیز ٹویٹس کو حذف کردیا گیا ہے تاہم ایک امریکی اخبار نے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شائع کیے ہیں جن میں کیتھی زو نے یونیورسٹی کے بوتھ پر ’حجاب لیجیے‘ کے الفاظ پر غصے سے بھری ٹویٹ میں حجاب کو خواتین کا استحصال کہا۔علاوہ ازیں ایک اور موقع پر مس مشی گن نے ٹویٹر پر نفرت آمیز بیان داغا کہ سیاہ فام افراد کی زیادہ تر ہلاکتیں سیاہ فام افراد کے ہاتھوں ہی ہوتی ہیں؟ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی برادری میں موجود مسائل حل کریں۔  امریکا میں حجاب اور سیاہ فاموں کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر 20 سالہ خوبرو حسینہ کیتھی زو سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔امریکا میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کرکے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی 20 سالہ کیتھی زو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ تنظیم مس ورلڈ امریکا نے ان سے رابطہ کرکے مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…