منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

اربیل میں قتل ہونے والے ترک نائب قونصل جنرل کی ویڈیو سامنے آ گئی، ویڈیو نے حقیقت کھول دی

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (این این آئی)گذشتہ ہفتے عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کے صدر مقام اربیل میں فائرنگ کے بعد ہلاک ہونے والے ترک نائب قونصل جنرل کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی کی ہم خیال ویب سائٹ نے اربیل کے ریستوران میں مانیڑنگ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ویڈیو میں ایک شخص اکیلا بیٹھا موبائل دیکھ رہا ہے، پھر یکایک وہ ساتھ میز پر بیٹھے دو افراد پر جھپٹ پڑتا ہے، جس کے بعد فائرنگ ہوتی ہے جس میں ترک سفارتکار

سمیت تین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ عراقی کردستان میں کسی سرکاری عہدیدار نے اب تک اس ویڈیو کی صحت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔گذشتہ بدھ کو اربیل کے ریستوارن میں ہونے والی فائرنگ میں ترک نائب قونصل جنرل اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے تھے۔عراقی کردستان کی داخلی سلامتی کے ادارے نے ہفتے کے روز حملے میں ملوث دو افراد کی گرفتاری کا دعوی کیا تھا۔ مظلوم داغ نامی شخص ترک کرد تھا۔ اس کی نشاندہی پر تین دوسرے سہولت کار بھی دھرلئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…