لندن (آن لائن)ایرانی فورسز کی جانب سے برطانوی آئل پر قبضے کا معاملہ، لندن میں تعینات ایرانی سفیر کی برطانوی دفتر خارجہ طلبی اور شدید احتجاج، برطانوی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تشویش سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ انتہائی مایوسی ہوئی۔یورپی یونین نے بھی برطانوی ٹینکر کے قبضے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے اقدام سے پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں لندن میں تعینات ایرانی سفیر کو برطانوی دفتر خارجہ طلب کرکے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔