بھارتی عملے کے 18 اراکین بھی یرغمال، ایران برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑ دے ورنہ۔۔!برطانیہ نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

20  جولائی  2019

لندن(آن لائن)برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبرارکیا ہے کہ وہ زیرحراست برطانوی تیل بردار جہاز کو چھوڑ دے ورنہ ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کے مالک کا کہنا تھا کہ جہاز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور‘جہاز شمال سے ایران کی جانب گامزن ہے’۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینے پر شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر صورتحال فوری طور پر

معمول کے مطابق نہیں ہوئی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔دوسری جانب بھارت نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برطانوی تیل بردار جہاز پر موجود بھارتی عملے کے 18 اراکین کو رہا کردے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ برطانو ی جہاز پر عملے کے 18 افراد بھارتی تھے اور نئی دہلی ایران کی حکومت سے بھارتی عملے کی محفوظ واپسی کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔ایران میں فلپائن کے سفیر فریڈ سینٹوز نے بتایا کہ وہ ایرانی حکام سے عملے کی واپسی کے لیے رابطے میں ہیں اور جلد ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…