اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کے وفادار 4 عراقی رہنماؤں پر امریکا نے پابندیاں عا ئد کر دیں

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک عراقی ملیشیائوں کے چار رہنماؤں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے والی ملیشیائوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور امریکا دہشت گردوں کے حوالے سے ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گا۔امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ چار عراقی

شخصیات پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ملک میں کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مقرب بابلیون ملیشیا کے سربراہ ریان الکلدانی، الشبک ملیشیا کے وعد قدو، نینویٰ کے سابق گورنر نوفل العاکوب اور صلاح الدین گورنری کے سابق گورنر اور المحور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…