نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے نگرانی کے آلات کی فروخت کے حوالے سے قانونی سازی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے اہلکار ڈیوڈ نے کہا کہ جب تک ضابطے نہیں بنائے جاتے تب تک ایسے آلات کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ ان کے بقول کئی ممالک ان
مصنوعات کے ذریعے اپنے مخالفین، صحافیوں اور سرگرم افراد کی جاسوسی کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ کے نے مزید کہا کہ ایسے آلات بلا امتیاز فروخت کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے قوانین تو موجود ہیں لیکن جاسوسی کے آلات کے بارے میں اب تک کوئی ضابطے نہیں بنائے گئے۔