جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کے خلاف کارروائی کے لیے تمام آپشن موجود ہیں،امریکاکی نئی دھمکی

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار حاصل کرکے پورے خطے کے لیے تباہی کا سامان کررہا ہے۔ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔ اگر ایران مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوتا تو جوہری

معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرتا۔شام کے بحران کا مثالی حل سیاسی اور سفارتی ہے۔ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ایک ایسا معاہدہ کرانا چاہتے ہیں جو دونوں کیلیے قابل قبول ہو۔امریکی ٹی وی کے مطابق القدس میں امریکا اور روس کے قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو باہرنکالنا چاہتا ہے۔جان بولٹن نے کہا کہ اگر ایران مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوتا تو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرتا۔جان بولٹن نے بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی معاشی کانفرنس میں فلسطینیوں کی عدم شرکت کو غلطی قراردیا۔ انہوںنے امریکا کے مشرق وسطیٰ امن معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا تاہم ان کاکہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ایک ایسا معاہدہ کرانا چاہتے ہیں جو دونوں کیلیے قابل قبول ہو۔ انہوں نے تمام فریقین سے صبروتحمل سے کام لینے پربھی زوردیا اور کہا کہ میں امریکا کی قومی سلامتی کا مشیر ہوں نہ کہ سیکیورٹی سے متعلق فیصلوں کا مشیر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کا مثالی حل سیاسی اور سفارتی ہے۔جان بولٹن نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی خطرہ ہے۔ انہوںنے بتایا کہ روسی حکام بھی متعدد بار شام سے ایرانیوں کی واپسی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔انہوں نے شام میں موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو نکالنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…