ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں آکربچی گود لینے پر برطانیہ نے خاتون کی واپسی روک دی تھی عالمی میڈیا پر خبر کے جاری ہوتے ہی برطانوی حکومت نے کیا کام کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ نے پاکستان آکر بچی کو گود لینے والی نارویجین خاتون کو ویزا جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے نینا صالح کو تین مرتبہ ویزا دینے سے انکار کیا تھا۔واضح رہے کہ ناورے کی شہری گزشتہ 20 برس سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں

جنہیں دیگر برطانونی شہریوں کی طرح تمام شہری حقوق حاصل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نینا صالح نے برطانیہ میں متعلقہ حکام کو بچی گود لینے سے متعلق تمام قانونی امور میں باخبر رکھا تھا اور انتہائی طویل اور دقیق تجربہ رہا۔رپورٹ کے مطابق جب نینا صالح نے صوفیہ نامی بچی کو گود لیا اور برطانیہ واپسی کی تیار ی کی تو انہیں روک دیا گیا۔برطانونی نشریاتی ادارے کے مطابق نینا صالح کو ویزا جاری نہ کرنے سے متعلق رپورٹ میڈیا پر نشر ہونے کے 48 گھنٹے بعد ہی برطانونی حکام نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔نینا صالح کو مطلع کیا گیا کہ ہوم آفس نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی اور وہ اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ویزا جاری کررہے ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ برطانیہ واپسی کی ساری امیدیں دم توڑ گئیں تھی کیونکہ وہ گزشتہ 4 ماہ سے ویزا کے حصول کے لیے کوشاں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…