منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، پاکستان کے بعد ایران کی فضائی حدود بھی بند

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی ہوائی جہاز راں کمپنیوں کو ایران کی ’متاثرہ‘ فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جہاز راں کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے فضائی راستوں کا ازسر نو تعین کریں۔بھارت کے ریاستی فیصلے کے تحت ہوائی جہاز راں کمپنیاں اس فضائی حدود میں داخل نہیں ہوں گی جو ان کے خیال میں متاثرہ ہیاین ڈی ٹی وی کے مطابق

بھارت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے تمام جہاز راں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کی اس فضائی حدود سے دور رہیں جو متاثرہ ہے۔ انہوں نے تمام جہاز راں کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے لیے از سر نو راستوں کا تعین کریں جو ان کے لیے مناسب ہوں۔بھارت سے قبل جرمنی، ہالینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اپنی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران اور آبنائے ہرمنز کی فضائی حدود پہ پرواز کرنے سے اجتناب برتیں۔اس سے قبل بھارت کی وزارت دفاع یہ اعلان بھی کرچکی ہے کہ اس کی نیوی کے دو جہازخلیج اومان میں متعین ہوں گے جو اس کے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔امریکہ اسی ضمن میں اپنی فضائی کمپنی کو پہلے ہی ہدایات جاری کرچکا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان موجود کشیدگی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سے مختلف ممالک کی فضائی کمپنیاں اپنے راستوں کا ازسر نو تعین کررہی ہیں۔واضح رہے پاکستانی علاقے پر فضائی حملے اور بھارتی طیارے کی تباہی کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کیلئے فضائی حدود بند کررکھی ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو بڑے نقصان کا سامناکرنا پڑ رہاہے اور طویل راستے اختیارکرنے پر مجبور ہیں۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…