منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ایران کے ساتھ امریکی فوجی  تنازع  تباہ کن ہوگا:روس کا انتباہ، امریکہ کو نتائج سے خبردارکردیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن)  روس نے ایران اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی  پر خبر دار کرتے ہوے کہا ہے کہ تہران کے  ساتھ فوجی  تنازع تباہ کن ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے  ایک خطاب میں  روسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں ایک امریکی ڈرون کو اسی ہفتے ایران کی جانب سے مار گرائے جانے کے واقعے پر تشویش ہیاور اس بات نے اور بھی پریشان کر دیا ہے امریکہ نے ایران کے خلاف اس رْخ پر فوجی طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں ہم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط لکھا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   ایرانی  نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا کہ ہم نے خط میں واضح کیا ہے کہ ایران کے متعدد بار انتباہ کے باوجود امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سرحد کے اندر داخل ہوگیا، جسے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سرنگوں کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنک نہیں چاہتا تاہم اپنی سرحدوں کا دفاع بھرپور طریقے سے کیا جائے گا۔تخت روانچی نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کو خطے میں اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھے کیونکہ امریکی اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امریکی ڈرون طیارہ واپسی پر آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے سے اسلامی جمہوریہ  ایران کی فضائی حدود کے قریب معلومات جمع کرنے اور جاسوسی مشن میں مشغول تھا اور چار بج کر پانچ منٹ پر ایران کی فضائی حدود میں مکمل داخل ہوتے ہی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا۔واضع رہے   یاد رہے کہ گلوبل ہاک یا آر کیو فور سی قسم کا یہ ڈرون دنیا کا انتہائی ترقی یافتہ جاسوس طیارہ شمار ہوتا ہے اور اسکی قیمت دو سو ملین سے چار سو ملین ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…