منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم مصری صدر مرسی کے حق میں ٹوئٹ کرنے والا پاکستانی پروفیسر بڑی مشکل میں پھنس گیا ،ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد سعودی حکومت نے کیا کرنے کا حکم جاری کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیسر بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہری نوشیر خان سعودی عرب کی سرکاری یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

چند روز قبل مصری عدالت میں سابق مصری صدر محمد مرسی دوران سماعت دل کا دوہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ، جس پر شاہ خالد یونیورسٹی میں پڑھانے والے پروفیسر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں موجودہ مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کو قاتل قرار دیا ہے ۔ ٹویٹ کیساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں مصری صدر السیسی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کسی بات پر قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کی کیپشن میں پروفیسر نوشیر خان نے لکھا کہ ’’ قاتل السیسی اپنے دوستوں کےساتھ خوشگوار موڈ میں ہے‘‘۔ اس ٹویٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سعودی عرب میں صارفین نے رپورٹ کر دی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سعودی حکومت نے پروفیسر کو نوکری سے نکال دیا اور سعودی سلامتی کیخلاف بیان دینے پر تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…