بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

برطانوی شاہی جوڑے کے پروٹوکول کی زد میں آکر بزرگ خاتون شدید زخمی

datetime 20  جون‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے پروٹول کی زد میں آکر 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے لندن سے ونڈسر جا رہے تھے کہ ان کی حفاظت کے لیے موجود پروٹوکول میں کیمبرج پولیس ٹریفک کلیئر کروارہی تھی اور یہ حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 83 سالہ آئرین نامی بزرگ خاتون پولیس کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے باعث شدید زخمی ہوئی۔

جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔شاہی جوڑے نے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار اور معذرت کرتے ہوئے کہا  کہ ان کے لیے ہمارے دل میں بہت ہمدردی ہے، جب تک بزرگ خاتون مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوجاتی ہم ان کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں اور ان سے رابطے میں رہیں گے۔مقامی پولیس کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمیں ہمدردی ہے تاہم فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…