قاہرہ (این این آئی)مصر کے سابق صدر محمد مْرسی عدالت میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے بعد 67سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر تھے تاہم اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی
حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔وہ 2012 کے صدارتی انتخاب کے کاغذات میں جھوٹ بولنے پر 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔اس کے بعد محمد مرسی سمیت ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے گئے۔۔محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کا الزام تھا جس کی سماعت کیلئے وہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔