قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا افسوسناک انجام، کمرہ عدالت میں ہی انتقال کر گئے، بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سابق مصری صدر کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے، ان کی موت ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہو گئی، سابق مصری صدر پر قطر کے لیے
جاسوسی کرنے کے حوالے سے الزام پر مبنی کیس کی سماعت تھی، جیسے ہی سماعت ختم ہوئی سابق مصری صدر محمد مرسی بے ہوش ہو گئے، محمد مرسی کو بے ہوش ہو جانے کے بعد فوری طور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے۔