پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

موجودہ حالات میں عرب ممالک کو باہمی یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے : متحدہ عرب امارات

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اماراتی وزیر خارجہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں

عرب ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ان کا ملک خلیجی خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر تمام ممالک کے درمیان اتفاق رائے موجود ہے۔صدر السیسی نے مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون جاری رکھنے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔عبداللہ بن زاید نے خطے میں امن وامان کے قیام کے لیے مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ امن واستحکام کے لیے قاہرہ کی طرف سے تعاون مثالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…