نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں قیامت خیز گرمی کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دے دیاگیا، پاکستان کس طرح ”گرمی بھارت بھیج رہاہے؟“ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعوے، پاکستان فوبیا میں مبتلا بھارتی میڈیا اپنے ملک میں حالیہ ہیٹ ویو پر ہیجان انگیزی سے باز نہ آیا اور موسمی تغیرات کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل کے نیوز اینکرز نے گلے پھاڑ پھاڑ کر
ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانے کی بچکانہ کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مزاح اور طنز سے سوشل میڈیا زعفران زار ہوگیا، کسی نے لکھا بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہیئے تو کسی نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ ہمارے دن یوں ہی مزاح سے بھرپور رکھتا ہے۔