منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

مذہب کی بنیاد پر تشدد،امریکہ نے بھارت کو بھی سبق پڑھادیا،انتہا پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے سمیت بڑے مطالبے کردیئے

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) اعلیٰ امریکی عہدیدار برائے جنوبی ایشیا نے بھارت میں نو منتخب مودی حکومت پر زور دیا ہے فوری طور پر مذہب کی بنیاد پر ہونے والے تشدد کی مذمت کر کے انتہا پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ذیلی کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے بتایا کہ بھارت کو اس بات پر بھی راضی کرنے کی کوشش کی کہ روس سے ایس400 دفاعی میزائیل نظام نہ خریدا جائے۔اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ہماری بات چیت میں ہم نے ایک متنوع اور جامع معاشرے کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ملک میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔بھارتی آئین میں مذہبی آزادی کے تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ ہم مذہب کی بنیادپر ہونے والے تشدد اور اس میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے بھارت کے جمہوری طریقے سے منتخب رہنماؤں اور اداروں کی طرف دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اقدامات بھارت کی سلامتی اور اقتصادی مفادات کو مضبوط کریں گے بلکہ ہمارے باہمی تعلقات کو بھی بہتر بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…