ریوڈی جینریو(آن لائن) برازیل میں موسلادھار بارش کے باعث سات افراد ہلاک جبکہ تین دیگر لاپتہ ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ پرنامبکو میں شدید بارش کے باعث پانچ افراد کی موت زبردست لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئی ۔ جابوتوڈبس میں بھی ایک نوجوان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جبکہ اسی علاقے میں
ایک خاتون سرنگ میں جمع پانی میں گاڑی کے اندر مردہ پائی گئی ۔ کیمرگے سے دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ ہے جبکہ ایک بیس سالہ شخص ندی میں نہانے کے دوران بہاؤ میں آ کر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں ۔