منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ نے خواب کی تعبیر پالی

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ یاسمین المیمنی نے فضاؤں میں اڑنے کے اپنے خواب کی تعبیر پا لی ہے۔سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی ’’نسما ائیر‘‘ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی۔ پہلی سعودی خاتون کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔یاسمین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ فضاؤں میں اْڑوں۔ مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی۔ میرے گھروالوں نے

ہمیشہ اور ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ بالآخراپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا دن آگیا۔یاسمین نے مزید کہا کہ ابھی مجھے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ میرے اس سفر کا آغاز معاون پائلٹ کے طور پر ہوا ہے، جبکہ میرا ہدف مکمل پائلٹ بننا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مسلسل محنت اور حصول مقصد کے لیے خلوص نیت میری راہ کی ہر مشکل کو آسان بنا دے گی۔یاسمین کی بطور معاون پائلٹ کے پہلی کمرشل پرواز سے یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی خواتین دنیا کے کسی ملک کی خواتین سے کم نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…