منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کا آئندہ ماہ چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(این این آئی)بھارت نے آئندہ ماہ چاند پر خلائی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اگر بھارت اس مشن میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک ہوگا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کی چاند پر مشن بھیجنے کی یہ دوسری کوشش ہے۔ نئی دہلی کا دعویٰ ہے کہ اس بار ا سکا خلائی مشن کامیاب ہوگا اوربھارتی قوم بھی امریکا، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر پہنچنے کا اعزاز

حاصل کرنے میں کامیا ب ہوجائے گی۔بھارت نے اپنے مجوزہ خلائی مشن کوچاندرایان2 کا نام دیا ہے۔ یہ مشن کھدائی کی مشین،لینڈنگ گاڑی اور موبائل گاڑی پرمشتمل ہوگی۔ خلائی گاڑی اور ا سکے متعلقہ تمام اجزاء بھارتی خلائی ایجنسی نے تیار کیے ہیں۔منصوبے کے مطابق چاند پر تحقیقاتی مشن 15 جولائی کوسریھاریکوٹا مرکز سے بھیجا جا ئیگا۔ یہ مشن چھ ستمبر کو چاند کے قطب جنوبی میں اترے گا۔چاند کی سطح پراترنے کے بعد تحقیقاتی مشین کو زمین سے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جائیگا۔ بھارتی خلائی تحقیقاتی مرکز کے چیئرمین کے سیوان نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چاند پر خلائی تحقیقاتی مشن بھیجنا ایک پیچیدہ مہم ہے۔ انکا کہنا کہ اس تحقیقاتی مشن کا مقصد فضائی ٹیکنالوجی کو انسانی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔حالیہ برسوں کے دوران بھارت نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی ترقی کی ہیسنہ 2017ء میں ایک ہی مہم کے دوران بھارت نے 104 مصنوعی سیارے فضاء میں بھیجے تھے۔ بھارت 2022ء میں اپنے تین سائنسدان خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…