منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

حوثیوں کے جرائم کا شدت کیساتھ جواب دیں گے : سعودی نائب وزیر دفاع

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہیکہ ایرانی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا اخلاق وقانون کے دائروں سے ماورا ہوکر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابھا شہر میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کا حملہ ایران کی طرف سے جارحیت میں اضافے کا ثبوت ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر

پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ سعودی عرب کے مفادات اور اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے ساتھ سختی اور حوصلے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے جرائم ناقابل معافی نہیں۔ انہیں سعودی عرب پر حملوں کا حساب دینا ہوگا۔سعودی نائب وزیردفاع نے حوثیوں کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عالمی برادری کو حوثیوں کے خطرناک عزائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ایرانی رجیم 40 سال سے خطے میں فساد پھیلا رہی ہے۔ خطے میں موت، افراتفری اور دہشت گردی ایرانی رجیم کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ یمن کے حوثی دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیںبرتی جائے گی بلکہ ان کے ساتھ حوصلے اور سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ابھا شہرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ ایران کی خطے میں جارحیت میں اضافہ اور سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…