کویت سٹی (این این آئی)مصر سے کویت آنے والی ایک پرواز میں مصری ایئرہوسٹس اور ایک کویتی خاتون کے درمیان ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو پریشان کردیا بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو بھی معاونت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔عرب ٹی وی کے مطابق کویت کیایک سابق رکن پارلیمنٹ اورصحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیدا ہوا جو اس حد تک شدت اختیار کرگیا۔
اس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی پریشان ہوگئے۔کویتی اخبار کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائلٹ کو کنٹرول روم سیرابطہ کرنا پڑا۔ کویت میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔کویتی اخبارکے مطابق فضائی میزبان نے”مجلس امہ” کے سابق رکن کی بیوی پر اپنی توہین کا الزام عاید کیا ہے۔ دونوں نیایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا۔