سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جنوبی ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے تین اہلکار ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ
جنگلات منڈی ہسپتال میں تین سی آر پی ایف اہلکاروں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔حملے میں سی آر پی ایف کے پانچ اہلکاروں اور ایس ایچ او صدر پولیس اسٹیشن ارشاد احمد کو گولیاں لگیں جبکہ ایک خاتون ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔کھنہ بل پہلگام روڈ پر شدید فائرنگ جاری ہے۔