تہران (این این آئی)ایران نے مقامی طور پر تیارکردہ میزائل دفاعی نظام اپنی افواج کے سپرد کردیاہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا گیا کہ یہ بیک وقت چھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے دفاعی نظام
فورسز کے سپرد کیے جانے کے موقع پر کہا کہ پندرہ خرداد دشمن کے جنگی طیاروں اور ڈرونز کو ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ بناسکتا ہے۔ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ دفاعی نظام پینتالیس کلومیٹر کے رقبے میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل اہداف کا بھی پتا چلاسکتا ہے۔