منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

فجیرہ دھماکوں میں اسرائیل براہ راست ملوث  نکلا، جس مقام پر آئیل ٹینکروں کو حادثہ پیش آیاتھا وہ امریکا کے زیرکنٹرول ہے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے جس مقام پر آئیل ٹینکروں کو حادثہ پیش آیاتھا وہ امریکا کے زیرکنٹرول ہے اور فجیرہ دھماکوں کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ ہیثم ابو سعید نے کہا کہ اسرائیل علاقے اور دنیا میں اپنے اتحادیوں کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ فجیرہ بندرگاہ میں آئل ٹینکروں میں ہوئے دھماکوں میں اسرائیل براہ راست ملوث ہے، ابو سعید کا کہنا تھا کہ فجیرہ بندرگاہ پر حادثے کے شکار آئل ٹینکر اس مقام پر کھڑے تھے جس کا کنٹرول امریکی فوجیوں کے ہاتھ میں ہے بنابریں اس حادثے پر جواب دہی امریکا کی ہے اور حادثے میں اسرائیل ملوث ہے،مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران یا کسی بھی دوسرے فریق پر الزام لگانامحض ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے جسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…