گوا( آن لائن )گوا ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے ’مگ-29 کے ‘ کا آئل ٹینکر پھٹ جانے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارہ MiG-29K کے آئل ٹینکر سے تیل خارج ہونے لگا جس کی وجہ سے فائٹر جیٹ طیارے کی
گوا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کا یہ طیارہ انڈین نیوی کے زیر استعمال تھا۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے پر تیل بکھر گیا جب کہ طیارے اور رن وے کو معمولی نقصان بھی پہنچا، رن وے کو صاف کرنے اور فائٹر طیارے کو ہٹانے میں 3 گھنٹے لگ گئے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔