منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عرب ممالک کو ایران سے دشمنی پالنے کی ضرورت نہیں،سابق قطری وزیراعظم

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیرخارجہ حمد بن جاسم آل ثانی نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ ماہ مکہ معظمہ میں ہونے والی خلیج تعاون کونسل اور عرب سربراہ کانفرنسوں کے دوران قطری وزیراعظم نے اصولی موقف اختیارکیا تاہم بعد ازاں

قطر نے مکہ کانفرنسوں کے اعلامیوں پرتنقید کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔برطانوی اخبارکو دئیے گئے انٹرویو میں حمد بن جاسم نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے تمام رْکن ممالک کوبرابری کی بنیاد پرایک دوسرے کیساتھ معاملات استوار کرنا چاہئیں۔انہوںنے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاض دوحہ کی میزبانی میں 2022ء میں ہونے والے فٹبال کپ کی تیاریوں کو سبوتاڑ کرنے میں سرگرم ہے مگر وہ اس حوالے سے سعودی عرب کیخلاف اپنے دعوے کیلیے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں سابق قطری وزیراعظم نے سعودی عرب پرشام کی خانہ جنگی کے حوالے غفلت برتنے کا الزام عاید کیا اور کہا کہ شام میں اسد رجیم کے خلاف سعودی عرب کی حمایت سیقائم ہونے والے اتحاد نے شام میں خانہ جنگی کی روم تھام اور پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں حمد بن جاسم نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کیچھ رکن ملکوںبحرین، کویت، اومان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طبیعی نوعیت کے متوازن تعلقات کا قیام ضروری ہے، مگر سعودی عرب کی وجہ سے یہ اتحاد اپنے اصل مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔ایران کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمد بن جاسم نے کہا کہ عرب ممالک کو ایران کے ساتھ دشمنی پالنے کی ضرورت نہیں۔ عرب ممالک کو خارجی دنیا تک پہنچنے کے لیے ایران کی بری، بحری اور فضائی حدود سے گذرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے کہنے پر دوسرے عرب ملکوںکو خود کشی نہیں کرنی چاہیے۔ ایران کے ساتھ متوازن تعلقات عرب ممالک کی ضرورت ہیں۔ جس طرح یورپی یونین کے رکن ممالک ایک دوسرے کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ اسی طرح عرب ممالک اور ایران کو اختلافات ختم کرنے آگے بڑھنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…