ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

دنیا کا وہ ملک جہاں کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ( آن لائن )شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے عید الفطرکل 4 جون کو منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فقہ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے چاند کی پیدائش پیر عالمی وقت کے مطابق10 بجکر 3 منٹ پر ہو گی۔ اس دن میامی اور فلوریڈا کے مقامات پر سورج 8 ڈگری پر ہو گا جبکہ چاند سورج سے اوپر 5 ڈگری پر ہو گا لہذا شوال 1440 کا پہلا دن 04 جون 2019 بروز منگل ہو گا۔

کونسل کے مطابق یہ فیصلہ یورپی کونسل آف فتوی اینڈ ریسرچ کے معیار پر کیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب موروکو میں عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی، اس حوالے سے موروکو کے آسٹرونومر عبد العزیز خبروچ العرفانی نے مئی میں ہی بتا دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند 4 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی آنکھ سے 3 جون کو شوال کا چاند دیکھنا کسی طور ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے سعودی باشندوں اور دیگر جملہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سوموار کی شام عید کا چاند دیکھیں۔ جبکہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کل کراچی میں ہو گا۔جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ یاد رہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے گذشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ عیدالفطر کے چاند کا اعلان شرعی اصولوں کے مطابق ہوگا، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو منعقد ہوگا، شرعی اصول ہیں کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کرروزہ رکھا جائے گا اور شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے تمام علما کرام نے کہا کہ ہم مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے ساتھ ہی عید منائیں گے، ہم آپ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔صوبہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ صوبہ تمام رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید مناتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نبی پاک ﷺ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…