تہران(این این آئی)ایران اور خلیجی ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے جلو میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایران خلیجی ملکوں کے ساتھ امن کی آشا اور خلیجی ملکوں پرحملہ نہ کرنے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔اس معاہدے کے حوالے سے تہران کی طرف سے خلیجی ملکوں تک پیغام عراق کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی حوالے سے ایران
میں عراق کے سفیر سعد عبدالوھاب جواد قندیل نے کہاکہ عراقی حکومت ایران کی طرف سے خلیجی ممالک کیلیے جلد ہی امن کی آشا کا پیغام پہنچائے گی جس میں ایران کی طرف سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین پر حملہ نہ کرنے معاہدے کی تجویزدی گئی ہے۔عراقی سفیر نے کہا کہ صدر برھم صالح اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔