ٹوکیو(این این آئی)امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی امور جان بولٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی موقف واضح ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا
کہ شمالی کوریا پر عالمی پابندیوں کا نفاذ جاری رہنا چاہیے۔ اپنے دورہ جاپان کے موقع پر جان بولٹن نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی موقف واضح ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا دوبارہ آغاز چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چار اور نو مئی کو کم فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجربات کیے تھے۔