واشنگٹن(این این اائی)بھارت نے امریکا سے اپنے سیاسی تعلقات کی بنیاد پر ایران سے تیل کی تمام درآمد روک دی۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار نے بتایا کہ نئی دہلی نے باقاعدہ طور پر تہران سے تیل کی تمام درآمد روک دی ہے۔خیال رہے کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیرمعمولی کمی لاچکا تھا اور اپریل میں درآمد حجم صرف 10 لاکھ ٹن تک محدود ہو کر رہ گیا تھا۔واشنگٹن میں بھارتی سفیر ہرش ورڈن شیرنگلا نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ ایران پر دباؤ بڑھایا اور تمام پابندیوں پر چھوٹ ختم کردی۔صحافیوں کو
وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابات میں کامیابی سے متعلق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’بس اس کے بعد ہم نے ایران سے تیل درآمد نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے وینزویلا سے بھی تیل کی تمام درآمد معطل کردی کیونکہ ہم خود کو امریکا کا پارٹنرسمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلوں سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی ضرورت کا 10 فیصد ایرانی تیل سے پورا ہوتا تھا۔واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مابین تنازع کا حل نکلنا چاہیے۔