جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آسٹریا : اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کا قانون چیلنج کرنے کا فیصلہ

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا (این این آئی)آسٹریا میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم نے پرائمری اسکولوں میں اسکارف پہننے کی پابندی کا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹرین وزیراعظم نے حال ہی میں پرائمری اسکول میں اسکارف پہننے کی پابندی کا قانون منظور کیا تھا۔

آسٹریا کی حکومت کے مطابق قانون کی رو سے پابندی کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہوگا، جبکہ سکھ اور یہودی مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ پٹکا اور کیپا پہن سکیں گے۔آسٹریا کے آفیشل مسلم کمیونٹی تنظیم (ایگو) نے حکومتی فیصلے کو ’شرمناک‘ اور مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق تنظیم نے مجوزہ قانون کو آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریا میں تقریباً 7 لاکھ نفوس پر مشتمل مسلمانوں کی آبادی ہے جو مجموعی آبادی کا تقریباً 8 فیصد بنتا ہے۔مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ ’پرائمری اسکولوں میں ہیڈ اسکارف پر پابندی مسلمان لڑکیوں کے لیے تفریق کا سبب بنی گی۔انہوں نے کہا کہ ہم مذکورہ امتیازی قانون کو آئینی عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔واضح رہے کہ آسٹرین حکومت نے گزشتہ برس اپریل میں یہ پابندی لگانے کا عندیہ دیا تھا تاہم وہ نرسری کلاس سے ہیڈ اسکارف پر پابندی کی خواہش مند تھی لیکن ملک بھر میں نرسری کی کلاسز صوبائی حکومتوں کے ماتحت ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…