نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے یورپی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ خسرے سے بچاؤ کے لیے خطرات کے شکار افراد کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ اگر اس بیماری سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے،خسرے سے متاثر ہونے کے زیادہ تر کیسز یوکرائن میں سامنے آئے، 42 ممالک میں کْل 34,300 کیسز رجسٹر ہوئے جن میں سے 13 افراد ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یہ انتباہ یورپ میں دو مہینوں کے دوران 34 ہزار افراد کے خسرے سے متاثر ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔ خسرے سے متاثر ہونے کے زیادہ تر کیسز یوکرائن میں سامنے آئے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 42 ممالک میں کْل 34,300 کیسز رجسٹر ہوئے جن میں سے 13 افراد ہلاک ہوئے۔ بیان کے مطابق اگر اس بیماری سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔