سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا

12  مئی‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مشرقی صوبہ القطیف میں واقع قصبے طاروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ مطلوب انتہا پسند ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے اطلاع دی کہ ان کا تعلق حال ہی میں

تشکیل پانے والے دہشت گردی کے ایک سیل سے تھا۔سعودی عرب کی پریزیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انتہا پسندوں کا یہ گروہ علاقے میں عوامی مقامات اور سکیورٹی کی جگہوں پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔سکیورٹی حکام نے تحقیقات کے بعد طاروت کے علاقے سنابس میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ان کی خفیہ کمین گاہ کا پتا چلا لیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ اس کے بعد حکام نے ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق دس بجے حفظ ماتقدم کے طور پر ان مشتبہ انتہا پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کی تھی اور انھیں ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا۔ دہشت گردوں نے اس حکم کا کوئی مثبت جواب دینے کے بجائے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔سکیورٹی اہلکاروں نے اپارٹمنٹ کے آس پاس موجود لوگوں کو جان ومال کے تحفظ کے لیے جوابی فائرنگ کردی جس سے تمام آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے کسی اہلکار یا ساتھ واقع عمارتوں میں رہنے والے کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…