اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امریکی پابندیاں،ایران کو فوجی کارروائی پر مجبور کرنے کی کوشش،ایک اور بڑی جنگ کے آغاز کی تیاریاں،اصل منصوبہ کیا ہے؟ اسرائیلی میڈیا کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے معاشی بحران اور لیبیا میں جاری شورش کو الگ الگ نہیں ایک ساتھ دیکھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ امریکاکی تہران کے خلاف جاری معاشی جنگ میں لیبیا بھی اہم عنصر ہے۔اسرائیلی ویب سائیٹ کے مطابق ایران اور لیبیا کے بحرانوں کا ایک دوسرے کیساتھ گہرا تعلق ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران میں گذشتہ ہفتے فوجی سربراہ جنرل محمد باقری نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں آبنائے ہرمز بند کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں مگر ہمارے تیل کو اس راستے سے نہ گذرنے دیا گیا تو ہم یہ گذرگاہ بند کردیں گے اور کسی دوسرے ملک کے تیل بردار جہاز بھی نہیں جانے دیں گے۔

اسرائیلی فوج کی مقرب ویب سائیٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے آٹھ ممالک جن میں چین، جنوبی کوریا، بھارت اور جاپان جیسے بڑے ممالک شامل ہیں کو ایران سے تیل کی خریداری سے محروم کرنے کا اعلان اہمیت کا حامل ہے۔ اس اعلان نے ایرانی قیادت کو یہ باور کرایا ہے کہ امریکا سنہ صرف ایرانی تیل کی برآمدات پرپابندیاں عاید کررہا ہے بلکہ وہ ایرانی معیشت کے گرد گھیرا مزید تنگ کررہا ہے۔عبرانی ویب سائیٹ کو ملنے والی معلومات کیمطابق ٹرمپ انتظامیہ ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرے گی۔اس حوالے سے امریکا نے ایران کے خلاف اقدامات کے لیے دو مراحل پرکا منصوبہ تیار کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایرانی تیل کی برآمدات کو جو اس وقت 1۔1 ملین بیرل یومیہ ہے کو کم کرکے نصف تک لایاجائے۔دوسرے اور آخری مرحلے میں ایرانی تیل کی برآمدات مزید کم کرکے اسے صفر تک پہنچا دیاجائے مگر یہ سب کچھ آسانی کے ساتھ ممکن نہیں۔ اگر ایسا کرنے سے امریکا کوکچھ فائدہ ہوگا تو اس کے ساتھ امریکا کے روایتی حریف روس کو بھی فایدہ پہنچے گا۔امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران فوجی کارروائی پر مجبور ہوسکتا ہے۔اسی خطرے کے پیش نظر امریکا نے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی کو ایران کی طرف سے کسی بھی عسکری جارحیت کا جواب دینے کے لیے مشرق وسطیٰ میں بھیج دیا ہے۔امریکا کو ایران کی طرف سے دوسرا چیلنج تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش آسکتا ہے۔

اگر ایران بحرالاحمر کی باب المندب اورآبنائے ہرمز بندرگاہیں بند کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر تیل کی قیمت میں فی بیرل ایک ڈالر بھی بڑھتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا کے روایتی حریف روس کے خزانے میں 4 ارب ڈالر کااضافہ ہوگیا ہے۔ایسے میں امریکا کو ان ذرائع تک پہنچنا ہوگا جو ایرانی تیل کے بجائے عالمی منڈی سے تیل کی خریداری کریں۔ اس طرح ایران کو عالمی منڈی تک رسائی سے روکا اور اس کی تیل کی برآمدات روکی جا سکیں گی۔ تیل کی قیمتوں میں اتارو چڑھاؤ میں عرب ممالک جن میں سعودی عرب اور امارات شامل ہیں کے ساتھ ساتھ روس بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ سعودی عرب اور امارات کی طرف سیایرانی تیل کی بندش کے بعد پیدا ہونے والی تیل کی کمی پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکا کی کوشش ہے کہ وہ لیبیا کے تیل کو بھی عالمی منڈی میں لانے کے لیے دوسرے ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر آگے بڑھے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اب تک لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں مداخلت نہیں کی۔ جہاں ایک طرف روس، مصر، امارات اور فرانس کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج اور دوسری طرف جنوب میں اقوام متحدہ اور اٹلی کی حمایت یافتہ قومی وفاق حکومت کے درمیان جنگ جاری ہے۔امریکی حکومت کو توقع ہے کہ جنرل خلیفہ حفتر نہ صرف ملک کے مشرقی علاقے میں مرکزی آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھالے گی بلکہ وہ بحر متوسط کیساحل پر راس لانوف اور السدر کی تیل کی تنصیبات بھی اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کیدوران تیل کی ان دونوں تنصیبات پر قبضے کے لیے جنگ میں مزید شدت آئی ہے۔ اسی حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط اپریل کو لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر سے غیرمسبوق بات چیت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…